ریاستی مشینری وائرس سے بڑا خطرہ:ایمنسٹی انٹرنیشنل

لاک ڈائون میں طاقت کا استعمال نہ کرنے پر زور

31 مارچ 2020 (58 : 01 AM)   
(      )

مانیٹرنگ ڈیسک
 سرینگر//انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں،ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے بھارت پر کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاو ن کے دوران ضبط و تحمل سے کام لینے پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ ریاستی مشینری کورونا وائرس سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویناش کمار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو وباء سے نمٹنے کیلئے طاقت کے ’وحشیانہ‘ استعمال کی بجائے عوام دوست اقدامات کرنے چاہیں۔ ہیومن رائٹس واچ ایشیاکی ڈائریکٹر میناکشی گنگولی نے بھی بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کا خاص خیال رکھے ۔ کشمیرمیں  انتظامیہ نے 14کشمیری نظربندوں کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربند ی کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں رہا کر دیا ہے۔مذکورہ افراد کو گزشتہ سال اگستمیں جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد گرفتار کیاگیا تھا۔ تاہم سابق وزیر اعلی اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی ، سابق آئی اے ایس افسر اور جموںوکشمیر پیپلز موومنٹ کے سربراہ ڈاکٹر شاہ فیصل اور دیگر متعددسیاست دان ہنوز زیر حراست ہیں۔
 
 

تازہ ترین