مژھپونہ پلوامہ میں گرینیڈ بر آمد

فریسی پورہ میں نامعلوم شخص کی لاش ملی

31 مارچ 2020 (58 : 01 AM)   
(      )

سید اعجاز
پلوامہ/ /جنوبی ضلع پلوامہ کے مضافاتی علاقے مژھپونہ میں پیر کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولیس نے وہاں ایک زندہ گرینیڈ برآمد کرکے اس کو ناکارہ بنادیا۔ پلوامہ کے ہی فریسی پورہ نامی گائوںمیں ایک نالہ رومشی سے ایک لاش برآمد کی گئی۔مژھپونہ نامی گائوں میں ایک کھلے میدان کے اندرموجود بچوں کی نظر ایک گرینیڈ پر پڑی۔ ذرائع کے مطابق لوگوں نے فوراً پولیس کا مطلع کیا جس کے بعد پولیس اہلکار بم ڈسپوزل سکارڈ سمیت جائے مقا م پر پہنچ گئے اور گرینیڈ کو ناکارہ بنادیا۔ادھر پولیس نے پلوامہ کے ہی فریسی پورہ میں واقع نالہ رومشی سے ایک عدم شناخت لاش برآمد کرلی۔ پولیس کو بعد دوپہر اطلاع ملی کہ علاقے میں کسی نامعلوم شخص کی لاش نالے میں پڑی ہے۔ پولیس پلوامہ کی ایک پارٹی فریسی پورہ پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ لاش کو شناخت کیلئے پولیس تھانے میں رکھا گیا ہے۔
 

تازہ ترین