بھٹناگر کی والدہ کی وفات | لیفٹیننٹ گورنراور مشیرکا اظہار رنج

31 مارچ 2020 (58 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں//لیفٹیننٹ گورنر جی سی مرمو نے اپنے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کی والدہ کے اِنتقال پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اِظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے آنجہانی کی آتما کی شانتی کے لئے دعا کرتے ہوئے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فارو ق خان نے بھٹناگر کی والدہ کے فوت ہونے پر گہرے دْکھ اور صدمے کا اِظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی پیغام میں فاروق خان نے آنجہانی کی آتما کی شانتی کیلئے دعا کی ہے اور سوگواروں کی ڈھارس بندھائی ہے۔ ادھرجموںوکشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے راجیو رائے بھٹناگر ،جوکارپوریشن کے چیئرمین بھی ہیں،کی والدہ کے اِنتقال پر اْن کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اِظہار کیا ہے۔اِس سلسلے میں آر ٹی سی ہیڈ کوارٹر پر ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں متعلقہ کارپوریشن کے اَفسروں اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اِس موقعہ پر جے کے آرٹی سی کے منیجر پون دِیپ سنگھ کی والدہ کے اِنتقال پر بھی دْکھ اور صدمے کا  اِظہار کیا گیا۔
 

تازہ ترین