فوڑ اینڈ سپلائز یونین کی طرف سے ملازمین کو حفاظتی پوشاک فراہم

31 مارچ 2020 (58 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر// سرینگر میں محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے ملازمین میں فوڑ اینڈ سپلائز یونین نے رضاکارانہ طور پر حفاظتی پوشاک اور ماسکیں تقسیم کیں۔ محکمہ کے ملازمین لازمی سروس کے زمرے میں آتے ہیں اور لاک ڈائون کے دوران دیگر ضروری سروسز کے ملازمین سمیت میدان میں بر سر عمل ہیں۔اس حوالے سے محکمہ کے صدر دفتر شالی سٹور سرینگر میں ملازمین،جن میں گھاٹ منشی،کنڈا قلی اور گاڑیوں سے راشن لوڑ و ان لوڑ کرنے والا عملہ موجود ہے،میں یہ حفاظتی پوشاک اور ماسکیں تقسیم کی گئیں۔ اس موقعہ پر فوڈ اینڈ سپلائز ایمپلائز یونین کے صدر ریاض احمد صوفی نے بتایا کہ انکی انجمن نہ صرف ملازمین کی ایک انجمن ہے جنہوں نے ہمیشہ ملازمین کے مسائل اور مشکلات کا ازالہ کرنے  میں اہم رول دا کیا ہے بلکہ سماجی خدمات کیلئے  بھی یہ انجمن ہمیشہ صف اول پر موجود رہی ہے۔ریاض احمد صوفی نے بتایا کہ لاک ڈائون کے دوران محکمہ کے ملازمین گھر گھر لوگوں کی دہلیز پر راشن پہنچا رہے ہیں اور اپنی سلامتی کو خطرے میں ڈال کر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔
 
 

تازہ ترین