ملک میں کورونا کا اثر وسیع

30 مارچ 2020 (22 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس سے اب تک 25 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 979 ہو گئی ہے ۔وزارت صحت کی اتوار کی صبح کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 979 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ۔ ان میں 931 ہندوستانی اور 48 غیر ملکی ہیں۔ کورونا وائرس سے ملک بھر میں اب تک 25 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 87 افراد صحت مند ہو چکے ہیں۔کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ مہاراشٹر میں چھ، گجرات میں چار، کرناٹک میں تین، دہلی میں دو، مدھیہ پردیش میں دو اور کیرالہ، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تلنگانہ، جموں و کشمیر، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے ۔ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس متاثرین کی پوزیشن اس طرح ہے
 

تازہ ترین