لوگوں کی دقتیں دور کرنے والے سماج کے ہیرو: مودی

ملک میںبلا خلل بینکنگ اور انٹرنیٹ سروس میسر رکھنے والوں کا شکریہ

30 مارچ 2020 (22 : 01 AM)   
(      )

یو این آئی
نئی دہلی//وزیراعظم نریندرمودی نے کہا ہے کہ کورونا کے لئے نافذ 21دن کے لاک ڈاؤن کے دوران جو لوگ ضروری اشیا کی فراہمی مناسب انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں،وہ اپنی زندگی داؤ پر لگا کر ملک کی خدمت انجام دے رہے ہیں،اس لئے وہ ہمارے اصلی ہیرو ہیں اور سماج کے لئے ان کی خدمت قابل ستائش ہے ۔ مودی نے اتوار کو ریڈیو پر نشر اپنے ماہانہ پروگرام’من کی بات‘میں کہا کہ اس بحران کی گھڑی میں ضروری سامان فروخت کرنے والے دکان داراپنا زندگی خطرے میں ڈال کر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے گھروں میں قید لوگوں کو ضروری چیزیں مہیا کرارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ایک ڈرائیوراپنی زندگی خطرے میں ڈال کر لوگوں کو ضروری سامان پہنچا رہے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی طرح کی دقتیں نہ ہوں۔اسی طرح سے پھل،دودھ وغیرہ فروخت کرنے والے ملک کو بحران کے وقت اہم خدمت دے رہے ہیں۔ای کامرس خدمات کے ملازمین بھی جان پر کھیل کر کام کررہے ہیں اس لئے وہ ہمارے سماج کے سچے ہیرو ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بینکنگ خدمات انجام دینے والے لوگ مسلسل قربانی کے جذبے سے عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں۔انٹرنیٹ خدمات دینے والے اہلکار بلا رکاوٹ خدمات انجام دے رہے ہیں اور ملک ایسے سبھی لوگوں شکریہ ادا کرتاہے ۔
 

تازہ ترین