تازہ ترین

بونیار میں تیندوے کے حملے میں شہری زخمی

قوئل میں پکڑاگیاتیندواجنگلی حیات کی پناہ گاہ منتقل

تاریخ    30 مارچ 2020 (12 : 12 AM)   


سید اعجاز+طفراقبال
پلوامہ+اوڑی//بونیار اوڑی میں تیندوے کے حملے میں ایک شہری زخمی ہوا ہے جبکہ قوئل پلوامہ میں دہشت مچانے والے تیندوے کومحکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے پکڑکر جنگلی حیات کی پناہ گاہ منتقل کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کوبٹنگی بونیار کاعبدالرشیدکچھ ساتھیوں کے نزدیکی جنگل میں مشروم لانے گیاتھااوراس دوران تیندوے نے اُس پر حملہ کرکے اُسے شدیدزخمی کردیا۔زخمی عبدالرشیدکو ساتھیوں نے فوری طور پرائمری ہیلتھ سینٹر بونیار پہنچایا ،جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اُسے بارہ مولہ میڈیکل کالج ریفر کیاگیا۔ادھر پلوامہ میں لوگوں میں خوف و دہشت مچانے اور متعدد مویشیوں کو ہلاک کرنے والے تیندوے کو محکمہ وائلڈ لائف نے ایک ہفتے بعد پکڑنے میں کامیابی حاصل کر لی ۔اس دوران تیندے کو بے ہوش کرنے کے بعدجنگلی حیات کی پناہ گاہ میں چھوڑ دیا گیا۔جنوبی کشمیر کے قوئل پلوامہ میں ایک خونخوار تیندوا گزشتہ کئی ہفتوں سے قوئل،لاجورہ،ملنگ پورہ ،پوچھل نامی گائوں میںگھوم رہا تھا جس دوران اس نے علاقے میں لوگو ںکے گائوخانوں میں گھُس کر کئی مویشیوں کو ہلاک کیا تھا،جس کے نتیجے میںمقامی آبادی سخت خوف و دہشت میں مبتلا ہوئی تھی۔مقامی لوگوں نے کشمیرعظمی کو بتایا اس دوران لوگوں نے تنگ آکر محکمہ کو اس حوالے سے آگاہ کیا جس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تیندوے کی تلاش شروع کی تاہم کئی روز تک تیندوا نمودار نہیں ہوا ۔ اس دوران متعلقہ محکمے کے ایک افسر نے بتایاکہ تیندوا علاقے میں کئی ہفتوں سے سرگرم تھا،جس نے علاقے میں کئی مویشوں کو ہلاک کر ڈالا تھا۔انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے محکمے کو اس حوالے سے جانکاری دی ،جس کے بعد ایک ٹیم کو تیند وے کو پکڑنے کے لئے روانہ کیا گیا ، جو ایک ہفتے بعد اتوار کے روز ادہم مچانے والے تیندوے کو کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے۔انہوں نے بتایا تیندے کو بے ہوش کرنے کے بعد جنگلی حیات کی پناہ گاہ میں چھوڑ دیا گیا ۔
 

تازہ ترین