تازہ ترین

اٹل ڈلو کانجی اسپتالوں اور نرسنگ ہومزسے تعاون طلب

کووڈ- 19مریضوں کیلئے ائسولیشن وارڈ قائم کریں

30 مارچ 2020 (12 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
جموں//فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو نے کہاہے کہ حکومت نے کووڈ 19 سے متاثرہ بیماروں کے علاج و معالجہ کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں آئسو لیشن سہولیات قائم کرنے کیلئے اُن کا تعاون طلب کیا ہے ۔ اس سلسلے کے تحت اٹل ڈولو نے جموں میں آچاریہ شری چندر کالج آف میڈیکل سائنسز کا دورہ کر کے وہاں آئسو لیشن سہولت کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پرائیویٹ نرسنگ ہوم اور نجی ہسپتال اپنا تعاون دے رہے ہیں ۔ اٹل ڈولو نے کہا کہ ہر نرسنگ ہوم نے پانچ سے دس مریضوں کو آئسو لیشن سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پرائیویٹ نرسنگ ہوموں میں ان سہولیات کا جائیزہ لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے علیحدہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ فائنانشل کمشنر نے کہا کہ حکومت ضرورت پڑنے کی صورت میں کووڈ 19 کے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں داخل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں کے تعاون سے آئسو لیشن سہولیات میں 200 بستروں کا اضافہ ہو گا ۔ ایسکامز کے دورے کے دوران مذکورہ ادارے کے ڈائریکٹر نے فائنانشل کمشنر کو بتایا کہ اس ادارے میں 100 بستروں پر مشتمل آئسو لیشن سہولیات قائم کی گئی ہے ۔ فائنانشل کمشنر کو مزید بتایا گیا کہ اس ہسپتال میں معمول کا او پی ڈی فی الحال بند کیا گیا ہے اور کووڈ مریضوں کیلئے مخصوص او پی ڈی قائم کیا گیا ہے ۔ اٹل ڈولو نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتالوں اور نرسنگ ہومز کے تعاون سے حکومت کی مہم مزید مستحکم ہو گی ۔ اس موقعہ پر ایسکامز کے ڈائریکٹر پون ملہوترہ کے علاوہ نئے میڈیکل کالجوں کے ڈائریکٹر کوارڈینیشن ڈاکٹر یش پال شرما ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ایسکامز ڈاکٹر رویندر رتن پال ، ایسکامز میں کووڈ سہولیت کے انچارج ڈاکٹر کلیان دت اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔