حسنین مسعودی کی نظربندوں کو رہا کرنے کی اپیل

30 مارچ 2020 (12 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان جسٹس(ر) حسنین مسعودی نے وزارت داخلہ اور جموں کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پانچ اگست سے بند سیاسی لیڈان سمیت تمام گرفتار افراد کو عالمگیر  کرونا وائرس وبا کے پیش نظر رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا موجودہ صورت حال جیلوںمیں  بندلوگوں کیلئے باعث خطرہ ہے ۔انہوںان کی پارٹی کے لیڈران کی خانہ نظر بندی کو بھی ختم کرنے کا مطالبہ کیا  ۔ایک بیان میں نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان جسٹس(ر) حسین مسودی نے مرکزی وزارت داخلہ اوریوٹی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ تمام سیاسی لیڈران ،تاجر، قانون دان اور اُن تمام افرادکوجو5اگست کے بعد غیر قانونی اور غیر جمہوری طور ریاست اور بیرون ریاست کے جیلوں میںبند رکھے گئے ہیں، کورہاکیاجائے۔ انہوں نے کہا جیل خانے قیدیوںسے کچا کھچ بھرے ہیں اور موجودہ عالمگیر وبا کے پیش نظریہ قیدیوں کے لئے خطرہ ہے۔ انہوں ان کی فوری رہائی اور ان کی گھر واپسی کے لئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیاہے ۔
 

تازہ ترین