کروناوائرس کی دہشت | 1744افراد بیرونی ممالک اور ریاستوں سے وارد کپوارہ

30 مارچ 2020 (12 : 12 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//کورنا وائرس کے پھیلائو اور حکومتی سطح پر لاک ڈائون کے بیچ رو اں ماہ کی 18تاریخ سے اب تک 1744افراد بیرون ریاستو ں کے  علاوہ بیرون ملک سے وارد کپوارہ ہوئے اور سرکاری سطح پر مکمل طور ان کا اندراج ہوا ہے ۔1744میں 239غیر ملکوں سے جبکہ1505بیرون ریاست سے آئے ہیں ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 96افراد ضلع انتظامیہ کی طرف سے مختلف مقامات پر بنائے گئے قرنطینہ وارڈوں میں رکھے گئے ہیں جبکہ 7ایسے افراد ہیں جنہیں براہ راست اسپتال قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ اس وقت 1485افراد جو بیرون ریاست یا ملکوں سے آئے ہیں ،اپنے گھرو ں میں کورنٹین میں ہیں جبکہ43 افراد کی کورنٹین مدت ختم ہو چکی ہے اوران میں ایسے 113افراد شامل ہیں جو اپنے گھرو ں میں کورنٹین میں ہیں ۔ضلع میں 5افراد کے نمونہ کرونا وائرس کی جانچ کیلئے حاصل کئے گئے جن میں 4منفی آئے اور ایک کا نتیجہ آ نا ابھی باقی ہے ۔ضلع میں آرمی سکول پتو شئے ،پرائمری ہیلتھ سینٹر چیر کو ٹ لولاب ،گجر اینڈ بکروال ہو سٹل کپوارہ ،پہاڑی ہو سٹل کپوارہ ،ڈگری کا لج کپوارہ ،ڈگری کالج ہندواہ ،آئی ٹی آئی ہندوارہ اور ڈاک بنگلہ ٹنگڈار میں کورنٹین اور آئسو لیشن سنٹر قائم کئے گئے ہیںاور ان میں اس وقت بنگلہ دیش سے آئے ہوئے 35طلبہ کو چیر کوٹ ، ڈگری کالج ہندوارہ اور کپوارہ کے کورنٹیں سینٹرو ں میں رکھا گیا ہے جبکہ 8کو ڈاک بنگلہ ٹنگڈار کے آئسولیشن میں اور4کوکورنٹین میں زیرنگرانی رکھاگیا ہے ۔ضلع میں 870کورنٹین بیڈ اور 160آئسولیشن بیڈ دستیاب رکھے گئے ہیں جبکہ ضلع کے اسپتالوں میں 5وینٹی لیٹر بھی تیار رکھے گئے ہیں جن میں 2ضلع اسپتال ہندوارہ اور ایک ایک سب ضلع اسپتال کپوارہ اور سوگام میں رکھے گئے ہیں ۔
 

تازہ ترین