تازہ ترین

گاندربل کے کئی علاقے بجلی سے محروم

30 مارچ 2020 (12 : 12 AM)   
(      )

ارشاد احمد
گاندربل//گاندربل کے واکورہ،ڈب،نارائن باغ،بٹہ پورہ اور ربہ تار علاقوں میںپچھلے ایک ہفتے سے بجلی کی عدم دستیابی کے نتیجے میںلوگوں میںمحکمہ بجلی کے تئیں ناراضگی پائی جارہی ہے۔مقامی لوگوں نے اس بارے میں کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتہ سے ان علاقوں میں شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف علاقے مین شام ہوتے ہی اندھیرا چھاجاتا ہے تو دوسری طرف لاک ڈائون کے دوران وہ کوروناوائرس سے متعلق معلومات یا خبریں بھی حاصل نہیں کرپارہے ہیں ۔انہوں نے شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ادھر شیخ پورہ وسن میں نصب بجلی ٹرانسفارمر چار روز قبل خراب ہونے سے مقامی آبادی گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کر رہی ہے۔بستی کے ایک باشندے فیاض احمد نے اس بارے میں بتایا کہ شیخ پورہ محلہ میں نصب 100 کلو واٹ بجلی ٹرانسفارمر اچانک خراب ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ پچھلے چار روز سے برقی رو سے محروم ہیں۔انہوں نے متعلقہ محکمہ سے مداخلت کی اپیل کی ۔