بانہال میں لاک ڈاؤن سختی سے جاری

ضلع میں خطرات زیادہ موجود:ترقیاتی کمشنر

تاریخ    30 مارچ 2020 (12 : 12 AM)   


محمد تسکین
بانہال// ضلع رام بن کے باقی علاقوں کی طرح قصبہ بانہال اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاط کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاذ سختی سے جاری ہے۔ پولیس اور انتظامیہ کے عہدیدار لوگوں کو گھروں تک ہی محدود کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔اس دوران ترقیاتی کمشنر رام بن ناظم زئی خان نے اتوار کی شام کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع رام بن میں اتوار کو کوئی ڈھیل نہیں دی گئی اور لاک ڈاؤن کو سختی سے عملایا جارہا ہے کیونکہ وباء سے بچاؤ کیلئے لوگوں کی نقل وحرکت کی مکمل بندش ہی واحد علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوارکو ضلع میں راشن گھرگھر پہنچانے کا عمل بھی روکنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں اس وائرس سے زیادہ خطرے کے امکانات موجود ہیں کیونکہ لاک ڈاؤن سے پہلے یہاں سے روزانہ ہزاروں لوگوں کا گذر ہوچکا ہے جن میں وادی کشمیر میں کئی افراد کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں۔ 
 

تازہ ترین