تازہ ترین

کوروناوائرس ۔۔۔ | گھر گھر راشن پہنچانے کا عمل

سرینگر کے6زونوں میں کام شروع،کپوارہ میں26200کوینٹل چاول تقسیم

30 مارچ 2020 (12 : 12 AM)   
(      )

بلال فرقانی+اشرف چراغ
سرینگر+کپوارہ//محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری اور ضلع انتظامیہ کی طرف سے سرینگر میں راشن کی تقسیم کاری کا عمل شروع کیا گیا۔ حکومت کی طرف سے لاک دائون کے دوران گھر گھرراشن پہنچانے کے اعلان کے بعد اتوار کو بھی محکمہ نے سرینگر کے کئی علاقوں میں صارفین تک راشن پہنچایا۔امور صارفین کا کہنا ہے کہ سرینگر کے6زونوں میں اتوار کو گھر گھر راشن پہنچایا گیاجس میں درگاہ،زکورہ اور حول زونوں میں گھر گھر راشن تقسیم کیا گیا جبکہ جنوبی زون کے رام باغ،مہجور نگر اور راج باغ زونوں میں بھی یہ عمل جاری رہا۔ محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نارتھ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساوتھ کی نگرانی میں صارفین تک راشن پہنچا یا گیاجبکہ محکمہ کے ڈائریکٹر بشیر احمد خان خود اس کام کی نگرانی کر رہے تھے۔اُدھرکورونا وائرس کے پھلائو کے پیش نظر ضلع کپوارہ میں سرکار کی جانب سے لوگو ں کو اپنے گھرو ں سے باہر آنے کے لئے جہاںلاک ڈائون جاری ہے وہیں ضلع انتظامیہ نے عوام کو روز مرہ کی ضروریات بالخصوص اشیائے خوردنی گھر گھر پہنچانے کے لئے تقسیم کاری کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر گزشتہ ایک ہفتہ کے دورن لوگو ں میں ہوم ڈیلوری نظام کے تحت 26200کوینٹل چاول کو تقسیم کیا گیا ۔ترقیاتی کمشنر انشل گرگ کا کہنا ہے کہ دیگر ضروریات زندگی پہنچانے کا سلسلہ بھی تیز کیا گیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ راشن کے علاوہ دیگر ضروریات زندگی جن میں رسوئی گیس ،ادویات کے علاوہ 48270طلبہ میں دوپہر کا کھانا تقسیم کیا ۔انہوں نے لوگو ں سے کہا کہ وہ ہر حال میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے پیش نظر اپنے ہی گھرو ں میں رہنے کو ترجیحی دیں ۔
 
 
 

گاندربل اور سمبل پولیس کی امدادی کارروائیاں

غرباء اور بیرون ریاستی مزدوروں میں مفت راشن تقسیم

ارشاد احمد

 
گاندربل//گاندربل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ضرورتمند وں اور سمبل میں موجود بیرون ریاستی مزدوروں میں پولیس نے مفت راشن تقسیم کیا ۔گاندربل پولیس کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ایس پی گاندربل محمد خلیل پسوال نے ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے حاجت مند افراد میں اشیائے خوردنی کو فراہم کیا۔اس دوران سمبل پولیس نے علاقہ میں موجود بیرون ریاستی مزدوروں میں مفت راشن تقسیم کیا ہے۔ پولیس تھا نہ سمبل کو اس بات کی اطلاع موصول ہوئی کہ ننی نارہ سمبل میں  30کے قریب ایسے مزدورعارضی طور قیام پذیر ہیں جن کا تعلق ہندوستان کی مختلف ریاستوں سے ہے اور ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا ء ختم ہو چکی ہیں ۔ایس ڈی پی او سمبل ثا قب غنی کی نگرانی میں ایس ایچ او سمبل منیب اسلام نے ننی نار ہ جاکر ایسے30 مزدوروں میں راشن تقسیم کیا ۔اس دوران یتیم فائو نڈ یشن سمبل نے مارکنڈ ل اور اندرکوٹ میں غر یب کنبوں میں کھانے پینے کی چیزیں اور ادویات کو تقسیم کیا ۔
 

تازہ ترین