تازہ ترین

چھتہ بل میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو

مقامی افراد مبتلا ہونے کے بعد علاقے میں تشویش

29 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

بلال فرقانی
سرینگر// سرینگر کے چھتہ بل علاقے میں گزشتہ روز2افراد کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت اور سرینگر مونسپل کارپوریشن کی ٹیموں نے علاقے کو سیل کرکے وہاں جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا۔حکام نے جمعہ کو بتایا کہ چھتہ بل سے تعلق رہنے والے2نوجوان جو بیرون ریاست مذہبی اجتماع میں شامل ہوئے تھے،کو کرونا وائرس میں مبتلا پایا گیا۔ سنیچر کی صبح اس علاقے کو سیل کیا گیا اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو کیا گیا۔محکمہ صحت اور سرینگر مونسپل کارپوریشن کی خصوصی ٹیمیں، خاص پوشاک اور دیگر حفاظتی ساز و سامان سے لیس ہوکر علاقے میں پہنچ گئیں اور علاقے کے گلی کوچوں کے علاوہ گھر گھر جاکر ادویات کا چھڑکائو کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس موقعہ پر ادویات کا چھڑکائو کرنے کی نگرانی ڈرون پر لگے کیمروں سے کی گئی۔2مقامی نوجوانوں کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد علاقے میں سخت تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا ہے۔