۔31مارچ سے پھر بارشوں اور برفباری کا امکان

29 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//اتوار صبح سے موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے 31مارچ سے بارشوں اور برفباری کے ایک اور مرحلے کی پیشگوئی کی ہے ۔ ادھر موسمی صورتحال میں بہتری آنے کے ساتھ ہی لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اتوار کی صبح سے موسم میں بہتری آنے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ۔ سرینگر میں مقیم محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق سنیچر کی شام سے بارشوں کا سلسلہ تھم گیا جبکہ اتوار صبح سے موسمی صورتحال میں بتدریج بہتری آئے گی اور 31مارچ تک موسم بہتر رہے گا تاہم 31مارچ سے موسمی صورتحال میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اثر اندوز ہو رہی ہے اور جموں کشمیر میں 31مارچ سے ایک مرتبہ پھر موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ہے اور یکم اپریل تک بالائی حصوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہے ۔ خیال رہے کہ امسال وادی کشمیر میں موسم کی صورتحال انتہائی خراب دیکھنے کو ملا اور گزشتہ تین ماہ سے مسلسل خراب موسمی صورتحال کے باعث اہلیان وادی کو کافی پریشانیوںکا سامنا کر نا پڑا ہے ۔ اسی دوران گزشتہ تین دنوں سے جاری خراب موسمی صورتحال کے بعد سنیچروار کی صبح سے موسم میں بہتری آئی اور بارشوں کا سلسلہ تھم گیا جس کے نتیجے میں لوگوں نے راحت کی سانس لی ۔(سی این آئی)

تازہ ترین