منجاکوٹ راجوری کے 5دیہات ’ریڈ زون ‘ قرار

آس پاس کے متعدد گائوں بفرزون قرار

29 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر// صوبہ جموں کے راجوری ضلع کے منجاکوٹ تحصیل میں 3کورونا وائرس معاملات کی تصدیق کے بعد انتظامیہ نے راجوری کے 5دیہات کو ’ریڈزون ‘‘ قرار دیا ہے۔ منجاکوٹ کے 5 دیہات کو ہفتے کے روز ریڈ زون اور اس کے آس پاس کے دیہات کو ’بفرزون‘ قرار دیا گیا ہے۔عہدیداروں نے راجوری کے ضلعی ترقیاتی کمشنر محمد نذیر شیخ کے جاری کردہ ایک حکم کے حوالے سے بتایا کہ جن دیہات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ، میں سرولا ، دہردھارہ ، منگل نار ، گمبیر مغلن اور کوٹلی شامل ہیں۔منجاکوٹ راجوری سے تعلق رکھنے والے3افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے یہاں کورونا کے مزید کیسز ہونگے کیونکہ متاثرین نے کئی دیگر افراد کو وائرس میں مبتلاء کیا ہوگا ۔آرڈر میں بتایا کہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے بچانے کیلئے یہ اقدامات کرنا ناگزیر بن گیا ہے ۔ان دیہات سے کوئی بھی شخص نہ تو باہر جاسکتا ہے اور نہ کوئی شخص اندر جا سکتا ہے جبکہ یہاں دفعہ144اور ڈسزاسٹر منجیمنٹ ایکٹ کے تحت بندشیں عائد کی گئیں ۔کے این ایس کے مطابق انہوں نے کہا کہ راجوری ۔بمر گلی روڑ پر ٹریفک کی کوئی نقل وحرکت نہیں ہوگی ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں بیٹھیں اور باہر نہ آئیں ۔افسران کو ہدایت دی گئی کہ ان سبھی دیہات میں ایشائے ضروریہ کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے ۔

تازہ ترین