درماندہ لوگوں کی مدد 24گھنٹے کام کرنے والی ہیلپ لائن قائم

29 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
نئی دلّی//نئی دلّی اور ملک کے مختلف حصوں میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے درماندہ لوگوں کے مشکلات کو لاک ڈاون مدت کے دوران کم کرنے کے لئے جموں وکشمیر ریذیڈنٹ کمیشن کی طرف سے چوبیس گھنٹے کام کرنے والا مخصوص ہیلپ لائن سینٹر چالو کیاگیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری ریمپی اوہری اِس مرکز کے کام کا ج کی مجموعی نگرانی کر رہے ہیں ۔اِس مقصد کے لئے پانچ ہیلپ لائین نمبرات بھی قائم کئے گئے ہیں۔ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ جموں وکشمیر کے درماندہ لوگ لاک ڈاون کی وجہ سے پیدا شدہ کسی بھی مسئلے کے ازالے کے لئے چوبیس گھنٹے کام کرنے والے ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔یہ نمبرات ہیں۔919717355186( ایم ) ، 919810314773( ایم ) ،24611210، 24611108اور24615475 ہیں۔یہ لوگ jkhsdelhi@gmail.com پر بھی رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کافی تعداد میں طلباء کی کمیشن نے مدد کی ہے تاکہ وہ اپنے اپنے گھروں تک پہنچ سکے ۔ اس کے علاوہ نئی دلّی میں متعدد ہوٹلوں میں اِن کی رہائش کا انتظام کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین