کررونا سے نمٹنے میں مودی ناکام:کانگریس

28 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

نئی دہلی// کانگریس نے کہا ہے کہ بحران ہر دور میں آتا ہے اور اس سے نمٹنا قیادت کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن وزیر اعظم نریندر مودی کورونا وبا سے نمٹنے کی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے جمعہ کے روز مسٹر مودی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔پارٹی نے ٹویٹ کیا،‘ تبدیلی فطرت کا ضابطہ ہے اور انہی تبدیلیوں کے دوران کچھ بحران بھی آتے ہیں مگر ان سے نمٹنا قیادت کی ذمہ داری ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کورونا صحت ایمرجنسی سے نمٹنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔ بحران پہلے بھی آئے ہیں مگر ان کا وقت رہتے تدارک کیا گیا تھا’۔حکومت پر 21 دنوں کے لاک ڈاؤن کی تیاری نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کانگریس نے کہا،‘ کورونا بحران اور لاک ڈاؤن ملک کے کسانوں پر دوہری مار ہیں۔ فصل کاٹنے کے لیے کوئی انتظام نہیں کی گیا ہے ۔ کسانوں کی سال بھر کی کمائی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی عدم دوراندیشی کی نذرہو رہی ہے ’۔اسی کے ساتھ پارٹی نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں ملک کی آزادی کے وقت اولیں وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کا ترنگا پھہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔
 

تازہ ترین