کررونا وائرس کا قہر

ملک میں مثبت مریضوں کی تعداد863سے متجاوز ،20کی موت

28 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

 نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس ‘ کووڈ -19’ سے اب تک 19افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 824 ہو گئی ہے ۔ وزارتِ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کے 27 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے 824 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 19 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 67 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ۔کیرل، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں ۔ کورونا وائرس کی وبا سے مہاراشٹر میں چار، گجرات میں تین، کرناٹک میں دو، دہلی، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، جموں کشمیر، تامل ناڈو، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے ۔اترپردیش میں جمعہ کو نوئیڈا میں تین اورآگرہ میں ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ریاست میں اب تک اس کووڈ۔19 سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 47 ہوگئی ہے ۔آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ اطمینان کی بات یہ ہے کہ ریاست میں تین مزید افراد اس بیماری سے صحتیاب ہوکر اپنے گھر جاچکے ہیں اس طرح ریاست میں کل 14افراد اس بیماری سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ادھر بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے کل کہاکہ ریاست میں کورونا وائرس کے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر نوہوگئی ہے ۔مہاراشٹر میں کوویڈ 19مثبت معاملات میں 125سے 135 واقع ہوئے ، جن میں سے 10 نئے کیسز کا پتہ چلنے کی بات ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اخباری نمائندوں کو بتاتے ہوئے کہا کہ ان میں پونے اور کولہاپور سے ایک ایک کیس شامل ہیں اس کے علاوہ سانگلی کے تین ، ناگپور سے چار اور گونڈیا سے ایک کیس شامل ہے ۔ وزیر صحت نے مزید بتایا کہ اب تک 19افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں ممبئی ، پونے اور دیگر مقامات کے اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔کرناٹک میں پچھلے 24گھنٹے میں کورونا وائرس کے ساتھ معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھکر 62ہوگئی ہے جبکہ تین افراد کی موت ہوگئی اور پانچ دیگر کو چھٹی دے دی گئی ہے ۔یواین آئی

تازہ ترین