طبی ساز و سامان کی فراہمی

پاکستان نے چین کے ساتھ لگنے والی سرحد ایک دن کیلئے کھول دی

28 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

اسلام آباد//پاکستان نے جمعہ کو چین کے ساتھ لگنے والی سرحد وںکو ایک دن کیلئے کھول دیا تاکہ ملک میں کروناوائرس کی عالمی وبا ء کا مقابلہ کرنے کیلئے چینی طبی امدادکووصول کیا جائے۔پاکستان میں اس وقت اس وبائی بیماری میں1235افراد مبتلاء ہیں جبکہ نو کی موت ہوچکی ہے ۔چین نے جمعرات کو پاکستان سے کہا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں کو جمعہ کے روزایک دن کیلئے کھول دے،تاکہ ملک میں کرونا وائرس کی عالمی وباء سے نمٹنے کیلئے طبی سامان کو لایا جائے ۔پاکستان کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں مصدقہ کروناوائرس کے بیماروں کی تعداد1235ہوگئی ہے جب کہ اس بیماری کاشکار9افراد کی موت بھی ہوچکی ہے۔سندھ میں اس بیماری میں 429افراد مبتلاء ہیں۔پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں اس بیماری کے408مریض ہیں ،جبکہ خیبرپختون خواہ میں147،بلوچستان میں131،گلگت بلتستان میں91،اسلام آبادمیں27اور پاکستانی زیرانتظام کشمیرمیں2مریض ہیں ۔سرکاری اعداوشمار کے مطابق 9مریض اس بیماری سے مر گئے ہیں ،23صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ7کی حالت نازک ہے ۔  پاکستانی زیرانتظام کشمیر میں ایک نئے کیس کے سامنے آنے سے یہاں ان مریضوں کی تعداد2ہوگئی ہے ۔علاقائی حکومت نے خطے میں مکمل لاک ڈائون کیا ہے اوراس بیماری کے مزیدپھیلائو کو روکنے کیلئے سخت اقدام کئے گئے ہیں ۔چین نے پاکستان کو نازک طبی سامان فراہم کیا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان خنجراب درے کواس کیلئے جمعہ کے ورز کھلا چھوڑ دیاگیاتاکہ سامان سے لدی گاڑیاں پاکستان میں داخل ہوسکیں ۔پاکستان میں چینی سفارتخانے نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ طبی سپلائی خنجراب درے سے آج پاکستان پہنچ جائیں گی ۔دونوں اطراف نے سخت موسم کا مقابلہ کرتے ہوئے سڑک کو صاف کرکے قابل آمدورفت بنایا تاکہ خنجراب درے سے طبی سامان پاکستان پہنچ جائے۔

تازہ ترین