رام بن میں ملکی و غیر ملکی سفر سے لوٹے344 افراد زیر نگرانی

۔336 گھریلو اور 8سرکاری قارنطین مراکز میں

تاریخ    28 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   


محمد تسکین
 بانہال // کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سفر سے لوٹے ضلع رامبن کے 344 افراد پر قریبی نظر گزر رکھی جارہی ہے۔ ان افراد میں 336 کو گھریلو قارنطین جبکہ گیارہ 8افراد کو سرکاری قارنطین مراکز اور میں رکھا گیا ہے جو سرکاری ہسپتالوں میں قائم ہیں۔ اس دوران 2 افراد، جو بیرون ملک کے سفر سے لوٹے ہیں، نے اپنی قارنطین کی مدت پوری کی ہے ۔سرکاری ذرائع نے کشمیرعظمی کو بتایا کہ ضلع رامبن میں جمعہ تک344 افراد، جن میں 35 بیرون ممالک سے اور 311 بیرون ریاستوں سے لوٹے ہیں،کو قارنطین کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک ضلع رامبن سے کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے اور کسی کے ٹیسٹ کا نتیجہ آنا بھی باقی نہیں ہے۔ 
 

تازہ ترین