پونچھ سیکٹرمیں آر پار گولہ باری سے خوف و دہشت

28 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//پاکستان نے پونچھ کے مینڈھرسیکٹر میںحدمتارکہ پر بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بنا نے کے علاوہ کئی دیہات پر بھی مارٹرشل گرآئے۔بھارتی افواج نے پاکستان کی گولہ باری کا معقول جواب دیا۔دفاعی ترجمان کے مطابق پونچھ کے مینڈھر سیکٹر میں حدمتارکہ پر پاکستانی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو بھارت کی چوکیوں کو نشانہ بناکرزوردار گولہ باری کی ،جو تین گھنٹوں تک جاری رہی،جس دوران کئی مارٹر گولے شہری آبادی والے علاقوں میں سماعت شکن دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے۔دفاعی ترجمان کے حوالے سے سی این ایس نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے چھوٹے اوردرمیانہ درجے کے ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس کافوج نے معقول جواب دیا،تاہم اس گولہ باری سے کسی قسم کاکوئی جانی یامالی نقصان نہیں ہوا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے فوجی چوکیوں کے علاوہ نصف درجن دیہات کو بھی نشانہ بناکر بلا جوازگولہ باری کی۔  
 

تازہ ترین