تازہ ترین

جے کے بینک میں 2 بجے تک کام ہوگا

ڈجیٹل لین دین پر چارجز فی الحال معاف : چیئرمین

28 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں و کشمیر بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر راجیش کمار چھبرنے کہا کہ آر بی آئی کے فیصلے کے مطابق یکم مارچ 2020کو بقایا تما م  مدتی قرضوں (ٹرم لون) پر ماہوار قسط تین مہینوں کیلئے موخر کی جا رہی ہے اور قرضوں کے شرح سود پر بھی 0.75فی صد پوائنٹ چھوٹ دی جارہی ہے۔ بینک نے بیرونی بینچ مارک ، ریپو سے منسلک قرضوں کے شرح سود میں بھی یہ کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ  ہم بغیر کسی دیری کے تمام راحتوں کو اپنے گاہکوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ جے اینڈ کے بینک اہم تعلق داروں کے بہتر صحت اور حفاظت کا خواہاں ہے اور بینک نے اپنے گاہکوں کو راحت پہنچانے کی غرض سے 30جون 2020تک تمام ڈجیٹل لین دین اور تمام کھاتوں پر Minimum Balance  چارجز معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسکے علاوہ ڈیبٹ کارڈ اے ٹی ایم چارجز، NEFT/ RTGS لین دین چارجز  جو Mpay یا ای بینکنگ  یا UPIکے ذریعے ہونگے، بھی معاف کئے جا رہے ہیں۔ بینک کی اعلیٰ انتظامیہ کی ایک کیوک ریسپانس ٹیم (QRT) بنائی ہے جسے چیئرمین کی رہنمائی حاصل ہے۔اس منصوبے کا مقصد یہ ہے کہ بینک کے تمام گاہکوں تک بلا خلل بینکنگ خدمات پہنچائی جا سکے ۔جو گاہک ابھی بھی ہمارے اے ٹی ایم ، دفتروں اور برانچوں کا رُخ کر رہے ہیںانہیں کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے بینک سنجیدہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔ دریں اثناء بینک کی تمام شاخوں پر صبح دس بجے سے دن کے دو بجے تک ہی کام کاج ہوگا اور بینک کے سارے ملازمین کی حاضری میں بھی باری  باری پچاس فیصد چھوٹ دیدی گئی ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ جے کے بینک کے تمام اے ٹی ایم مرکزوں پر تعینات گارڈز کو سنی ٹائزر فراہم کئے گئے ہیں۔ بینک دفتروں اور شاخوں میں ملازمین کی حاضری آدھی کی گئی ہے تاکہ کام کاج بھی چل سکے۔گاہکوں تک یہ گزارش بھی پہنچائی گئی ہے کہ وہ اپنے کھاتوں تک آسان رسائی حاصل کرنے کیلئے ڈجیٹل بینکنگ کا ہی استعمال کریں ۔ 
 

تازہ ترین