لنگیٹ کے شہری کی ہلاکت کا کیس

۔3جنگجوئوں اور2معاونین کیخلاف عدالت مجاز کے سامنے چارج شیٹ دائر

تاریخ    27 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
 کپوارہ//ہندوارہ پولیس نے جمعرات کو تھانہ کرال گنڈ کے ایف آئی آر نمبر 34/2019   کے بارے میں متعلقہ دفعات کے تحت عدالت مجازمیںچارج شیٹ پیش کی ۔پولیس نے عدالت مجاز میں ایف آئی آر نمبر/2019   34 کے بارے میں چارج شیٹ پیش کیا۔ اس کیس کا تعلق اُس جنگجویانہ واقعہ سے ہے جس میں جنگجوئوں نے لنگیٹ کے ایک گاؤں باباگوند کے رہائشی عبدل مجید شاہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے اُسے ہلاک کیا تھا۔پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق تحقیقات کے اختتام پر ہندوارہ پولیس نے قانون کے متعلقہ حصوں کے تحت عدالت مجازکے سامنے چارج شیٹ دائر کی ہے۔چارج شیٹ میںپانچ  افراد کوملزم بنایا گیا ہے جن میں  تین جنگجواور اُن کے دو معاونین شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم جنگجوئوں کی شناخت سجاد احمد میر عرف حیدر ،نصیر احمد میر ساکنا ن براٹھ کلان سوپور اورآصف احمد وار عرف جعفر ساکن وار پورہ جبکہ جنگجوئوں کے معاونین کی شناخت عاقب جاوید بٹ ساکن باباگنڈ ، لنگیٹ اور فیروز احمد ڈار ساکن خانو، لنگیٹ کے طور کی ہے۔

تازہ ترین