ٹنل کے آرپارہلکی بارشیں دوسرے روز بھی جاری | 31مارچ کے بعد موسم میں بہتری ہوگی:محکمہ موسمیات

26 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

نمائندہ عظمیٰ
سرینگر //ٹنل کے آر پار دوسرے روز بھی مطلع اَبرآلود رہا اور کئی ایک علاقوں میں ہلکی بارشیں بھی ہوئی جس کے نتیجے میں ٹھنڈ میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کہا کہ  31 مارچ سے موسم میں بہتری آنی شروع ہو گی۔محکمہ کی پیشگوئی کے عین مطابق بدھ کو دوسرے رو زبھی مطلع اَبر آ لود رہا اور ہلکی بارشیں ہوئیں ۔ مجمو عی طور وادی اور جموں کے اکثر اضلاع میںموسمی صورتحال خراب رہی ۔ادھر جنوبی کشمیرکے اننت ناگ ، شوپیان ، کولگام ، بانڈ ی پورہ اضلاع کے بالائی علاقہ جات سے دوران شب وقفے وقفے سے بارشوںکی اطلاع ملی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں دن بھر جاری رہیں،، گلمرگ ، پہلگام ، سونہ مرگ میں بھی بارشیں ہوئی اور وہاں د ن بھر ٹھنڈی ہوائیں بھی چلتی رہیں ،ادھر خطہ چناب کے بانہال ، گول گلاب گڑھ علاقے میں بھی بارشوں ہونے کی اطلاعات ہیں، پہلگام سے امر ناتھ گپھا کی طرف جانے والے راستے پر بھی تیز بارشیں ہوئیں جبکہ بالائی علاقوں میں کچھ ایک جگہوں پر ہلکی برفباری کی اطلاع ہے۔مجموعی طور پر وادی کے کم و بیش تمام اضلاع میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہوئیں اور موسم میں اس تبدیلی کے پیش نظر درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے کچھ روز تک موسم جوں کا توں ہی رہے گا اور31مارچ کے بعد موسم میں تبدیلی آئے گی ۔محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ بارشوں کا اگلا مرحلہ 27مارچ کو شروع ہو گا جو وقفے وقفے سے 28مارچ تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ 28تک دھوپ چھائو کا کھیل چلتا رہے گا ۔اس دوران محکمہ موسمیات کے ترجمان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایابدھ کی صبح 6بجے سے شام 6بجے تک سرینگر میں 1.3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ قاضی گنڈ 9.6پہلگام 3.0، کوکرناگ 1.6بانہال 3.2کٹروہ 0.8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ 
 

تازہ ترین