حکم عدولی پرکشتواڑ میں 2کیس درج

تاریخ    26 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   


عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں کوروناوائرس کی وجہ سے انتظامیہ کی طرف سے عائد دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کیس درج کئے گئے ہیں۔قصبہ میں خلاف ورزی کرنے والے گاڑیوں کے خلاف 2 کیس درج کئے گئے ہیں۔ایس ایچ او کشتواڑ اعجاز احمد نے کشمیر عظمی ٰکو بتایا کہ ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی طرف سے کوروناوائرس کے سلسلے میں جاری کی گئی ہدایات کی خلاف ورزی پر دوگاڑیوں کے مالکان کے خلاف کیس درج کئے گئے ہیں ۔انہوںنے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انتباہ دیاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گااوران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔
 

تازہ ترین