گذشتہ پانچ روز سے لداخ میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا

26 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//یوٹی لداخ میںگذشتہ 5دنوںکے دوران کورو نا وائرس کا کوئی بھی نیا مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ اس دوران خطے میں کوروناوائرس میں مبتلاء 2مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ لداخ خطے میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے کیوں کہ لوگوں کوخدشہ ہے کہ وہاں وبائی وائرس کا شکار مزید لوگ موجود ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ لداخ میں اب تک کورونا وائرس کے 13 مثبت کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔لداخ کے کمشنر سیکریٹری رگزن سیمفل نے بدھ کے روز میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ’’کورونا وائرس کے مزید تین ٹیسٹ رپورٹ موصول ہوئے ہیں جو تینوں منفی ہیں، اس دوران وائرس سے متاثرہ دو مریض صحت یاب ہوئے ہیں‘‘۔معلوم ہوا ہے کہ خطے میں لاک ڈاون پر سختی سے عمل درآمد ہورہا ہے اورلوگ اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔مقامی لوگوں کو خدشہ ہے کہ وہاں کرونا وائرس کا شکار مزید لوگ موجود ہوسکتے ہیںکیوں کہ خطے میں بیرون ممالک کے سیاح بڑی تعداد میں موجود ہیں کیونکہ وہ پروازوں کی معطلی کے نتیجے میں درماندہ ہوکر رہ گئے ہیں۔

تازہ ترین