افواہو ںسے زیادہ نقصان کا خطرہ :انشل گرگ | ضروری اشیاء کی کوئی قلت نہیں

تاریخ    26 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//کورنا وائرس پر روکتھام اور اقدامات کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ انشل گرگ نے بتایا کہ لوگ افواہو ں اور غلط معلومات پر کان نہ دھریں کیونکہ اس سے نقصان کا خطرہ ہے ۔انہو ں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ضلع میں ہر سطح پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور طبی اور نیم طبی عملہ کو تیار رکھا گیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ضلع میں مشتبہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے اور یہ سرگر میاں زورو ں پر ہیں ۔انہو ںنے مزید کہا کہ بیرون ریاستو ں اور ممالک سے آنے والے لوگو ں کی سیکریننگ کی جارہی ہے اور ضلع میں اس وقت مختلف مقامات پر آئسولیشن وارڈ کھولے گئے ہیں ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع میں آئی ٹی آئی ہندوارہ ،گوجر اینڈ بکر وال ہوسٹل کپوارہ ،گورنمنٹ ڈگری کالج کپوارہ ،پرائمری ہیلتھ سنٹر ژیر کوٹ لولاب ،گورنمنٹ ڈگری کالج ہندوارہ ،جے وی این پتو شاہی اور پہا ڑی ہو سٹل کپوارہ کو قرنطینہ مراکز میں تبدیل کر دیا گیا ہے جن میں500 کے قریب افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس وقت 281افراد کا اندراج کیا گیا جن میں 152گھریلو قرنطینہ میں ہیں ،45سرکاری ادارو ں میں ہیں اور 40افراد طبی ٹیمو ں کی نگرانی میں رکھے گئے ہیں جبکہ 44 افراد گھریلو نگرانی میں ہیں ۔انہو ں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں لوگو ں کو لاک ڈائون پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور اپنے آپ کو الگ تھلگ رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ انسانیت کو بچایا جاسکے ۔انشل گرگ نے لوگو ں سے کہا کہ وہ ضروریات زندگی کی چیزوں کے حوالے سے پریشان نہ ہوں کیونکہ ضلع انتظامیہ نے لوگو ں کو ضروریات زندگی کی تقسیم کاری کے لئے ایک لائحہ عمل مرتب دیا ہے تاکہ لوگو ں کو لاک ڈائون کے دوران کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
 

تازہ ترین