مزید خبرں

25 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

یاسین خان کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے

کا سرکار سے زور دار مطالبہKTMF

سرینگر// عالمی وباء کورنا وائرس کے پھیلائو کے نتیجے میں ہورہی ہلاکتوں کے پیش نظر کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچررس فیڈریشن نے اپنے محبوس صدر محمد یاسین خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ فیڈریشن کے قائمقام صدر منظور احمد بٹ نے کہا کہ اس مشکل ترین صورتحال میں انتظامیہ محمد یاسین خان کی رہائی انسانی بنیادوں پر عمل پر لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے ہر سو قہر مچار کھا ہے اور اس بیچ مقید لوگوں کے اہل خانہ میں سخت تشویش اور فکر پیدا ہوئی ہے۔ منظور احمد بٹ نے کہا کہ محمد یاسین خان کی اس مرحلہ پر رہائی نہایت ہی لازمی ہے کیونکہ موصوف کئی عارضوں میں مبتلا ہے۔
 
 

نور باغ میں 50سالہ شہری کی پُر اسر ار موت

سرینگر// سرینگر کے نور باغ علاقے میں آٹو ڈرائیور کی نعش پُر اسر ار حالت میں بر آمد کی گئی ۔ نور باغ علاقے میں 50سالہ شہری کی پُر اسرار حالت میں موت ہوئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ50سالہ بشیر احمد پکتون ولد غلام محمد نامی شہری منگل کی صبح پُر اسر ار حالت میں مردہ پایا گیا جس کے بعد پولیس نے مہلوک شہری کی نعش اپنی تحویل میں لی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالہ کر دیا گیا ۔
 

چار بچوں کی ماں شالی کوٹنے والی مشین میں پھنس کر جاں بحق

شیخ زوگاندربل میں المناک حادثہ

گاندربل//ارشاد احمد//گاندربل کے مضافاتی علاقہ شیخ زو تحصیل واکورہ میں المناک واقعہ میں چار بچوں کی والدہ شالی کوٹنے والی مشین کے بلٹ میں پھنس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔تحصیل واکورہ سے ملحقہ علاقہ شیخ زو میں اس وقت کہرام مچ گیا جب ہاجرہ بیگم زوجہ محمد یوسف گنائی شالی کوٹنے والی مشین کے اندر دھان کی باری ڈالتے ہوئے اس کے بلٹ میں پھنس کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔مہلوک خاتون چار بچوں کی والدہ تھی۔
 

 آگ سے جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون جاں بحق

 کولگام کی پولیس تحقیقات میں مصروف 

سرینگر//جنوبی ضلع کولگام کے کنڈقاضی گنڈکی رہنے والی 20سالہ خاتون، جو اپنے گھر کے اندر آگ لگنے سے جھلس کر زخمی ہوئی تھی،ایک ہفتے بعدصدراسپتال سرینگرمیں زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑبیٹھی ۔ذرائع نے بتایاکہ کنڈقاضی گندمیں بیاہی خاتون رواں ماہ کی 17تاریخ کو جھلس کر زخمی ہو گئی تھی ۔اسپتالی ذرائع نے بتایا کہ اُس کا جسم 60فیصد تک جھلس گیاتھا۔خاتون کے جھلس جانے کے واقعہ کے بارے میںنزدیکی پولیس تھانے کے اندر ایف آئی آر،زیرنمبر5/2020زیردفعہ309آئی پی سی درج ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ کیس میں خاتون کے جاں بحق ہونے کے بعد اب مزیددفعات شامل کئے جارہے ہیں ۔
 

 نورہہ پر لیفٹیننٹ گورنر کی مبارکباد

جموں//لیفٹیننٹ گورنر گریش چندر مرمو نے نورہہ اور نوراتروں کے شروع ہونے پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اُن کی خوشحالی کے لئے دعا کی ہے۔اپنے ایک پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ہے کہ یہ تہوار جموں وکشمیر میں بھائی چارے، رواداری ،امن ،ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئیں گے۔انہوں نے کشمیری پنڈت طبقے کو مبارکباد دی ہے جو یہ دِن نورہہ کے طور پر مناتے ہیں اور یہ دِن ہندو عقیدے کے مطابق نئے سال کے آغاز کے طور پر منایا جاتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں خصوصاً ویشنو دیوی کے عقیدتمندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اَپنے گھروں کے اندر رہ کر ہی یہ تہوار منائیں او رپرارتھنا کریں۔
 

 بارہ مولہ ڈویژن میں 6ڈاک گھر کام کریں گے

اشرف چراغ 
 
بارہ مولہ//کرناوائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر جہا ں پورے بھارت میں لاک ڈائون کرکے تحت احتیا طی اقدامات کئے گئے ہیں وہیں محکمہ ڈاک نے بھی اپنا روزانہ کام کاج محدود کر لیا ہے ۔شمالی کشمیر کے بارہمولہ ڈویژن کے تحت کام کرنے والے ڈاک گھرو ں میں 6پوسٹ آفس ہی کھلے رہیں گے جہا ں گاہکو ں کو ہر طرح کی سہولیات دستیاب رہیں گی ۔محکمہ ڈاک کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ بارہمولہ ڈویژن میں مرکزی ڈاک گھر کپوارہ ،ہندوارہ ،سوپور ،بانڈی پورہ ،پٹن اور ہیڈ پوسٹ آفس بارہمولہ کھلے رہیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ محکمہ سے سبکدوش ہو ئے ملازمیں گھر بیٹھ کر اپنی پنشن حاصل کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میںکوئی بھی جانکاری کے لئے وہ محکمہ کے اعلیٰ حکا م سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
 

بانڈی پورہ سرپنچ ایسوسی ایشن کی 1 لاکھ روپے کی امداد

 سرینگر//سر پنچ ایسو سی ایشن بانڈ ی پورہ اور پنچایتی حلقہ نسبل کے صدرراتھر معراج نے کرونا وائرس سے بچائو کارروائیوں کیلئے اپنے 14 ایف سی فنڈ سے ایک لاکھ روپے واگزارکئے۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ وادی بھر کے دیگر پنچایتی اراکین بھی اسی طر ح اپنے فنڈ س کو کرونا وائرس سے بچائو کارروائیوں کیلئے واگذار کریں گے۔
 

انتظامیہ کو تعاون دیں

بیو پار منڈل ہندوارہ کی مقامی تاجروںاپیل

 اشرف چراغ 
 
کپوارہ // بیو پار منڈل ہندوارہ نے ہندوارہ بازار کے ان تمام دکانداروں،چھاپڑی فروشوں،ریڈبانوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے لاک ڈاؤن کی حمایت کریں اور اس حکمنامہ پر عمل کرکے اپنے ہی گھر وںمیں رہیں۔بیوپار منڈل نے مارکیٹ لوگوں سے بھی اپیل کی کہ مارکیٹ میں نہ آئیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔انہوںڈررائیوں سے بھی کہاہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کوہندوارہ مارکیٹ میںنہ لائیںاور انتظامیہ کو تعاون دیں۔
 

بلا ضرورت بازاروں میںنہ جائیں

کرناہ سیول سوسائٹی کی عوام سے اپیل 

کرناہ //کرناہ سیول سوسائٹی نے کرناہ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا ضرورت سڑکوں او بازاروں میں جانے سے اجتناب کریں اور حکام کی جانب سے دی جانے والی ہدایت پر عمل کریں ۔چیئرمین کرناہ سیول سوسائٹی پیر زادہ سراج الدین قریشی نے کہاکہ لوگ اس نازک مرحلے میں گھروں کے اندر ہی رہنے کو ترجیح دیں ۔انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ گھبرانے کے بجائے اس وباء کے خلاف لڑیںاور انتظامیہ کو تعاون دیکر احتیاطی تدابیرکو اپنائیں ۔انہوں نے کہا کہ کرناہ میں لوگوں کو جانکاری یا مدد کی ضرورت پڑے، تو ہمارے نمائندے ہر علاقے میں موجود ہیںاوران سے رابطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ سیول سوسائٹی کرناہ مقامی انتظامیہ کو ہر وقت اپنا تعاون دینے کیلئے تیار ہے۔
 

کنزر میں عمارتی لکڑی ضبط

فیاض بخاری 
 
بارہمولہ//پولیس نے کنزر تنگمرگ علاقے میں ایک ٹاٹا موبائل گاڑی سے غیر قانونی طور کاٹی گئی عمارتی لکڑی کی بھاری مقدارضبط کی تاہم اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ سب انسپکٹر ریاض احمد کی سربراہی میں پولیس تھانہ کنزر کی ایک ٹیم نے سوموار کو رات دیر گئے ایک  اطلاع ملنے پر ناکہ لگا کر کنزر علاقے میں غیر قانونی طور پر سمگل کی جارہی عمارتی لکڑی کو ضبط کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور اوراسمگلر  اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
 

بی پی ایل کنبوں کو مفت راشن دی جائے : انجینئر نذیر 

سرینگر// پی ڈی پی کے سینئر لیڈر انجینئر نذیر احمد ایتو نے مطالبہ کیا ہے کہ خط افلاس سے نیچے زندگی گذر بسر کرنے والے کنبوں کو مفت راشن فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہئے کہ بی پی ایل کے تحت آنے کنبوں کو مفت راشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے گھروں تک راشن پہنچانے کا انتظام کیا جائے تاکہ راشن گھاٹوں پر بھیڑ جمع نہ ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر بندشوں کی وجہ سے غریب کنبے مالی مشکلات سے دورچار ہیں اور کافی پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہئے کہ ان غریب کنبوں کو مفت راشن فراہم کی جائے ۔ایتو نے کہا کہ لاک ڈاون کے بعد سرکار کو چاہئے کہ وہ خط افلاس سے نیچے زندگی گذر بسر کرنے والے ان کنبوں کو مالی معاونت کا اعلان بھی کرے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ مفت راشن کے ساتھ ساتھ ان کنبوں کو اشیاء ضروریہ کیلئے 1500روپے کی عبوری امداد فراہم کی جائے ۔
 

تازہ ترین