رام بن میں 13 کیس درج

۔70 مسافر گھریلو قرنطینہ منتقل: ایس ایس پی

تاریخ    25 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   


محمد تسکین
بانہال// رام بن ضلع میں انسانی نقل و حرکت کو محدود کرنے کیلئے لاک ڈاؤن کا نفاذ منگل کو بھی سختی سے جاری رہا اور اب تک پولیس نے ضلع ضلع میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کے مرتکب 13 معاملات درج کئے ہیں جبکہ ملکی اور غیر ملکی سفر سے واپس لوٹنے پر 70 کے قریب افراد کو حکام نے قرنطینہ بھیج دیا ہے۔ بانہال سمیت ضلع کے دیگر علاقوں میں پولیس نے بلاوجہ بھیڑ بھاڑ ترک کرنے کی اپیل کی ہے ۔ایس ایس پی رام بن حسیب الرحمان نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ موجودہ حالات ہر فرد کیلئے ایک امتحان ہے اورایڈوائزری پر من و عن عمل کرنا ہر شہری کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کی پاداش میں اب تک ضلع میں 13 کیس درج کئے گئے ہیں اور16 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔
 

تازہ ترین