امراضِ ریح کیلئے مخصوص دوائی کورونا کا علاج نہیں

ڈاکٹرس ایسو سی ایشن نے لوگوں کو خبردار کیا

25 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر //ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے ریحہ کے امراض میں استعمال ہونے والےhydroxychloroquine کو بغیر ڈاکٹروں کے نسخوں کے فروخت کرنے پر پابندی عائد ہونی چاہئے۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرنثارلحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ’’ادویات فروخت کرنے والوں کو کسی بھی صورت میں ڈاکٹری نسخے کے بعد hydroxychloroquine فروخت نہیں کرنی چاہئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ جب سے یہ خبر آئی ہے کہ hydroxychloroquine سے کورونا وائرس کا علاج ہورہا ہے تو لوگ دکانوں پر جاکر یہ دوائی خرید رہے ہیں۔ انہوں نے کہا’’ میں عوام پر زور دیتا ہوں کہ وہ خود ہی دکانوں پر جاکر دوائی نہ خریدیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ایم آر نے کورونا وائرس کیلئے hydroxychloroquine دوائی کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے کہ  کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج کیلئے مذکورہ دوائی کا استعمال کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار نے فارنس کی اس تحقیق کے بعد hydroxychloroquine اورAzithromycin, کا استعمال ہوا ہے۔  انہوں نے کہا کہ جہاں پر بھی وائرس کسی انسان میں کم تھا، وہاں اس کے نتائج کافی حدت تک بہتر آئے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ دونوں ادویات کئی سال سے استعمال ہوتی آئیں ہیں۔ 
 

تازہ ترین