کورونا وائرس پوری دنیا کیلئے ایک چیلنج:سوز

گھروں میں رہنا ہی محفوظ

25 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے سامنے ایک چلینج کی صورت میں نمودار ہوا ہے اور عالم انسانیت کو اس وباء کے خلاف لڑنے کے بغیر اور کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ اس وباء کا ابھی تک کوئی باقاعدہ علاج تجویز نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال گھروں میں رہنا ہی محفوظ رہنے کا بہترین عمل قرار دیا گیا ہے۔اپنے بیان میں سوز نے کہا ’’ میں اس نازک مرحلے پر اپیل کرتا ہوںور میری تجویز بھی یہی ہے کہ سیول سوسائٹی سے وابستہ تنظیمیں جیسے کشمیر بار ایسوسی ایشن، کشمیر میڈیا سنٹر اور سول سوسائٹی کے سی ڈی ایس ،مشترکہ طور خیراتی رقومات جمع کرنے اور مستحق لوگوں میں تقسیم کرنے کا نظام بنائیں‘‘۔
 

تازہ ترین