ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار و افسران محتاط رہ کر ایس او پیز پر عمل کریں: پولیس سربراہ

جن افسران اور اہلکاروں کے رشتہ دار متاثرہ ممالک سے آئے ہیں وہ ہوم کورنٹائن ہو جائیں

25 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر //کورونا وائرس کے پھیلاو ٔکو روکنے کی خاطر پولیس چیف، دلباغ سنگھ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جموںوکشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ پولیس چیف نے اس موقع پر جموں اور کشمیر کے آئی جی پیز کو ہدایت دی کہ کورنا وائرس کے پیش نظر جموںوکشمیر پولیس کے اہلکاروں کو اس بات کا پابند بنائیںکہ وہ پیشہ وارانہ خدمات انجام کے دوران محتاط رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس لوگوں کے ساتھ مل کر اس وائرس کو نیست و نابود کرے گی۔پولیس چیف دلباغ سنگھ کی سربراہی میں منعقدہ میٹنگ میں کورونا وائرس کی روکتھام کی خاطر اُٹھائے جار ہے اقدامات کے بارے میں غور و خوض کیا ۔مذکورہ میٹنگ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئی جی کشمیر وجے کمار اور سبھی اضلاع کے ایس ایس پیز نے شرکت کی۔ میٹنگ سے خطاب کے دوران پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کوورنا وائرس کے پیش نظر جموںوکشمیر پولیس کی جانب سے اُٹھائے جارہے اقدامات کو خوب سراہا ۔ انہوںنے تاہم آئی جی پیز کو ہدایت کی کہ کورنا وائرس کے پیش نظر ڈیوٹیوں کے دوران جموںوکشمیر پولیس اہلکاروں اور افسران کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ترغیب دیں۔ انہوںنے کہاکہ آفیسران اور اہلکاروں کو پیشہ وارانہ فرائض انجام دینے کے دوران سخت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کے پیش نظر ڈیوٹی کے دوران پولیس اہلکار’ ایس او پی‘ پر من وعن عمل کریں تاکہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس لوگوں کے تعاون سے اس وائرس کو نیست و نابود کرے گی ۔ پولیس سربراہ نے کہاکہ لوگوں کی جانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی خاطر ہی امتناعی احکامات نافذ کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں سبھی کو لاک ڈاون پر عملدرآمد کرنی چاہئے۔ پولیس سربراہ نے میٹنگ کے دوران آفیسران کو ہدایت کی کہ سبھی علاقوں میں کورونا وائرس کے حوالے سے بیداری مہم شروع کریں اور لوگوں کو اس وائرس سے بچاوٌ کی خاطر جو بھی ممکن ہو سکے کریں۔ پولیس سربراہ نے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس میں تعینات ایسے اہلکار اور آ فیسران ہیں جن کے رشتہ دار کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے لوٹ آئے ہیں، اُنہیں خود ہی کورنٹائن میں جانا چاہئے ۔ پولیس چیف کے مطابق موجودہ صورتحال میں ایسا کرنا ناگزیر بن گیا ہے تاکہ اس وائرس کی روکتھام میں مدد مل سکے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کو چاہئے کہ وہ ہر علاقے میں عوام الناس کو اس بیماری کے متعلق آگاہی فراہم کریں ۔ انہوںنے کہاکہ جتنے بھی اہلکار کورنٹائن سینٹروں میں ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اُنہیں سخت محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور پروٹاکول پر سختی کے ساتھ عمل کرنی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس زمینی سطح پر محکمہ ہیلتھ اور دوسرے اداروں کو مدد فراہم کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔ 
 

تازہ ترین