گاندربل میں پولیس کی بیداری مہم

عوام کی حفاظت کے لئے کاروائی

24 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشاد احمد
گاندربل//کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کی خاطر ضلع انتظامیہ کی جانب سے گاندربل قصبہ اوردیگر علاقوں کا جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیاجبکہ پولیس کی جانب سے کئی مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لوگوں کو جانکاری فراہم دی گئی۔ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شفقت اقبال کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی گاندربل کی جانب سے کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے گاندربل کے میونسپل حدود میں کئی علاقوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا جبکہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی خاطرکتابچے اور پوسٹر بھی تقسیم کئے گئے۔ادھر ایس ایس پی گاندربل محمد خلیل پسوال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب کروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے لوگوں لازمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے لئے ادویات کی دکانوں اور اے ٹی ایم مشینوں کے باہر ایک دوسرے سے دور رہنے کیلئے نشانات لگائے گئے تھے جس کے نتیجے میںدوری کا عمل برقرار رکھا گیا۔

تازہ ترین