تازہ ترین

صوبائی کمشنر کا جے وی سی او رسکمزدورہ

خصوصی وارڈ تیاری کی حالت میں رکھنے کی ہدایت

تاریخ    24 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے جے وی سی بمنہ میں میڈیکل کالج اور سکمز ہسپتال کا دورہ کر کے کروناوائرس سے بچائو کے لئے کی جارہی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے اِن دونوں اداروں کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مشتبہ مریضوں کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسرا ن کو ذاتی حفاظتی آلات (ماسک و سینی ٹائزر)، وینٹی لیٹر ، ٹیسٹنگ سہولیات اور دیگر انتظامات کے علاوہ خصوصی وارڈوں کو تیاری کی حالت میں رکھنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ان وارڈوں کو گنجان جگہوں سے دور رکھا جانا چاہئے۔اس موقعہ پر افسران نے صوبائی کمشنر کو یقین دلایا کہ دونوں اداروں میں کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔صوبائی کمشنر کے ہمراہ ڈائریکٹر سکمز ، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جے وی سی، کارڈی نیٹر سکمز میڈیکل کالج اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی تھے۔
 

تازہ ترین