ماور میں سڑک حادثہ ،معمر شہری لقمہ اجل

24 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

کپوارہ //اشرف چراغ //ہندوارہ کے قلم آباد علاقہ میں ایک نجی گا ڑی نے ایک معمر شہری کو ٹکر مار کرشدیدزخمی کردیا۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ماور ہندوارہ کے پنگرو علاقہ میں پیر کو ایک تیز رفتار نجی گا ڑی آئی ٹین گرینڈ نے راہ چلتے ایک 70سالہ بزرگ شہری محمد عبد اللہ بٹ ساکن پرنگرو قلم آ باد کو ٹکر مار دی جس کے باعث بزرگ شہری شدید طور مضروب ہوئے اور مقامی لوگو ں نے فوری طور خون میں لت پت محمد عبد اللہ بٹ کو نزدیکی اسپتال میں دا خل کیا، تاہم ڈاکٹر وںنے اُسے ضلع اسپتال ہندوارہ منتقل کیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مذکورہ بزرگ شہری اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخمو ں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔پولیس نے معاملہ کی نسبت کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔

تازہ ترین