جنگجوئوں کے5بالائے زمین کارکن گرفتار

بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکرنے کادعویٰ

24 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

اشرف چراغ
کپوارہ//پولیس نے کپوارہ میں جنگجوئوں کے 5اعانت کاروں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے بھاری تعدادمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرنے  کا دعویٰ کیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق دو روزقبل پولیس نے شمالی کشمیرکے سوپورعلاقہ میں کئی جنگجوئوں کوگرفتار کیااوراُن سے پوچھ تاچھ کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ مذکورہ جنگجوئوں کو حدمتارکہ پرواقع کیرن علاقہ کے متعددنوجوان مدد کرتے ہیں،جو بالائے زمین ورکرہیں۔سوپور پولیس اور کپوارہ پولیس نے گرفتار کئے گئے جنگجوئوں کی نشاندہی پرضلع صدر مقام کپوارہ سے70کلومیٹردور کیرن علاقہ میں وہاں تعینات60راشٹریہ رائفلزکے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران پانچ مقامی نوجوانوں کو گرفتار کیااور اُن کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارودضبط کیا،جس میں 8اے کے رائفلز،9پستول،300سے زیادہ اے کے رائفلز کے رائونڈ ،آر ڈی ایکس اور70ہتھ گولے شامل ہیں۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا کیونکہ مذکورہ جنگجووادی میں کوئی بڑی کارروائی انجام دینے جارہے تھے۔ 

تازہ ترین