حفیظ کو پی سی بی کی وارننگ | پالیسی معاملات پر تبصرے سے گریز کریں

تاریخ    23 مارچ 2020 (06 : 12 AM)   


یو این آئی
کراچی/پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے محمد حفیظ کو پاکستانی ٹیم کی پالیسی سے متعلق معاملات پر تبصرے سے گریز کی وارننگ جاری کی ہے۔وسیم خان کا کہنا ہے کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح، حفیظ کو اس پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ان کا یہ بیان محمد حفیظ کی جانب سے کی گئی ایک ٹوئٹ کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں حفیظ نے کرکٹر شرجیل خان کی فٹنس سے متعلق تبصرہ کیا تھا۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کو ٹیم میں آنے کے لیے فٹنس پر کام کرنا ہوگا، پی ایس ایل میں شرجیل خان فٹ نہیں تھے۔وسیم خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ حفیظ اپنی کرکٹ پر توجہ دیں اور دوسرے کھلاڑیوں کی فکر نہ کریں۔ میں ذاتی طور پر حفیظ سے بات کروں گا۔ جب دنیا کا کوئی کھلاڑی ساتھی کرکٹر کی پرفارمنس پر تبصرہ نہیں کرتا تو ہمارے کھلاڑیوں بھی چاہیے کہ ایسا نہ کریں۔شرجیل خان پر پی سی بی نے بدعنوانی سے متعلق شکایات درست ثابت ہونے پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی۔ بدعنوانی کا یہ اسکینڈل 2017 میں سامنے آیا تھا تاہم بورڈ نے اگست 2019 میں غیر مشروط معذرت قبول کرتے ہوئے انہیں ٹیم میں دوبارہ شامل کرلیا تھا جس کے بعد کراچی کنگز نے انہیں اپنی ٹیم کے لیے طور اوپنر بک کرلیا تھا۔شرجیل خان پی ایس ایل کے 10 میچز میں صرف 199 رنز ہی بناسکے تھے جس پر حفیظ نے اپنی ٹوئٹ میں ان کے سلیکشن نے متعلق تبصرہ کیا تھا۔
 

تازہ ترین