تازہ ترین

بیرون ممالک سے آنے والوں کیلئے65ہوٹل اور عمارتیں مخصوص

23 مارچ 2020 (06 : 12 AM)   
(      )

اشفاق سعید
سرینگر //انتظامیہ نے شہر کے 65ہوٹلوں اور سرکاری عمارات کو قرنطینہ کیلئے مخصوص رکھا ہے جن میں بیرون ممالک سے یہاں آنے والے 1200 طلاب اور شہریوں کو22 سرکاری عمارتوں اورہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔ پچھلے کچھ دنوں سے ضلع انتظامیہ سرینگر کرونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کی خاطر بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہی ہے اور انتظامیہ نے بیرون ممالک جن میں بنگلہ دیش اور دیگر ممالک شامل ہیں ،سے آنے والے طلاب کو ٹھہرانے کیلئے شہر میں 65ہوٹلوں اور سرکاری عمارتوں کو کورنٹائن کیلئے مخصوص رکھا گیا ہے ۔ ڈی سی سرینگر کے مطابق ابھی تک 22کورنٹائن عمارتوں میں 1200کے قریب افراد کو رکھا گیا ہے، جہاں اُن کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ ہیں ۔اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد اقبال چودھری نے کہا ہے کہ 12سو کے قریب لوگ بیرون ممالک اور ریاستوں سے یہاں آئے ہیں جنہیں 22کے قریب لوکیشن پر رکھا گیا ہے ۔ شاہد اقبال چودھری نے آفیسران کو ہدایت دی کہ کورنا وائرس متاثرہ ممالک سے وادی واپس لوٹ آنے والے افراد کو فوری طورپر کورنٹائن منتقل کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈیوٹی کے دوران غفلت برتنے والے اہلکاروں اور آفیسران کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی ہوگی۔ڈی سی نے اس دوران لوگوں سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس نازک گھڑی میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ سب کی جانوں کو بچایا جا سکے ۔
 

تازہ ترین