۔28مارچ تک بارشوںکاامکان

۔30سے40میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی

23 مارچ 2020 (06 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر اور جموں میں موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ پیر پنچال کے آرپار 23سے28مارچ تک وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کا قوی امکان ہے جبکہ اس دوران 30سے40 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں بھی چلیں گی ۔کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے23سے28مارچ تک وقفے وقفے سے بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ 22اور23مارچ کی درمیانی رات کو جموں وکشمیر میں مغربی ہوائوں کا تازہ سلسلہ داخل ہوگا ۔ان کا کہناتھا کہ23اور24کو وادی کشمیر اور جموں کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے علاوہ موسلادھار بارشیں ہوں گی اور ان دونوں دنوں کے دوران بارشوں کی شدت زیادہ رہے گی ۔25، 26 اور 27 مارچ کو بھی یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا جبکہ28مارچ کو اس میں مزید شدت آسکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ 23اور24مارچ کو 30سے40 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلیں گی ۔اس دوران اتوار کوسرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 13.7ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 6.8ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔
 

تازہ ترین