تازہ ترین

اترپردیش کی جیل میں قید نوجوان کشمیر منتقل

تاریخ    23 مارچ 2020 (06 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر //  گذشتہ سال جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سنگبازی کے الزام میں بیرونی ریاست سزا کاٹ رہے ایک کشمیری نوجوان کو واپس کشمیر منتقل کردیا گیا ۔کے این ٹی، کے مطابق  اتر پردیش کی امبیڈکرجیل میں قید ایک کشمیری نوجوان کو واپس سرینگر منتقل کردیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے عادل بشیر میر ساکن بانڈی پورہ نامی نوجوان کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سنگبازی کے الزام میں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت امبیڈکرجیل اترپریش منتقل کردیا گیا تھاتاہم سنگبازی میں ملزم قرار پائے اس نوجوان کو گذشتہ روز بیرونی ریاست کی جیل سے واپس سرینگر منتقل کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس نوجوان کو امبیڈکر جیل سے کشمیر منتقل کردیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ گرفتار نوجوان کے خلاف دفعہ 107 ، 151 سی آر پی سی کے تحت 2012 میں زیر ایف آئی آر نمبر 151 میں ملوث پاکر گرفتار کرلیا گیا تھاجبکہ ان پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت زیر آرڈر نمبر BMD 43/ PSA / 2019کے تحت پچھلے سال 21 اگست کو امبیڈکر جیل یوپی منتقل کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ اترپردیش کی مختلف جیلوں میں 200 سے زیادہ کشمیریوں کو بند کیا گیا ہے۔
 

تازہ ترین