کنگن اور بیروہ اسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی

ڈاکٹر فاروق نے50 لاکھ روپے دیئے

23 مارچ 2020 (06 : 12 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے کنگن اور بیروہ کے ہسپتالوں کیلئے پچیس پچیس لاکھ روپے واگذار کئے۔ اس سے قبل انہوں نے شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چوٹ صورہ کیلئے 50لاکھ اور گاندربل و بڈگام ضلع ہسپتالوں کیلئے پچیس پچیس لاکھ روپے واگذار کئے تھے۔ اس کے علاوہ پارٹی کے شمالی کشمیر کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون نے بھی وبائی بیماری کورونا وائرس سے بچائو کیلئے کی جارہی کاروائیوں کیلئے اپنے ایم پی فنڈ سے ایک کروڑ روپے واگزار کیا۔ ان رقوم سے بانڈی پورہ اور کپوارہ اضلاع کیلئے تیس تیس لاکھ روپے جبکہ بارہمولہ کیلئے40لاکھ روپے صرف کئے جائیں گے۔ یا درہے کہ نیشنل کانفرنس جنوبی کشمیر کے رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے بھی کل اپنے ایم پی فنڈ میں سے جنوبی کشمیر کے 4اضلاع کے ہسپتالوں کیلئے ایک کروڑ روپے واگذار کیا تھا۔
 
 

تازہ ترین