جنتاکرفیوکوکامیاب بنانے کیلئے پولیس عوام کی شکرگزار

ہنگامی حالات میں 100یا112پرکال کریں

تاریخ    23 مارچ 2020 (06 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر پولیس نے جنتا کرفیو کو کامیاب بنانے کیلئے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔اس دوران پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے وقت وہ112یا100نمبر پر کال کرکے مدد یاجانکاری حاصل کرسکتے ہیں ۔کے این ایس کے مطابق اتوار کو جنتا کرفیو کے دوران وادی میں مکمل بند رہا اور کسی بھی جگہ کوئی شخص غیرضروری طور گھروں سے باہر نہیں آیاجس کیلئے جموں کشمیر پولیس نے  وادی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے،جنہوں نے لوگوں اورخود کی صحت کاخیال رکھنے کیلئے پولیس اورانتظامیہ کاساتھ دیا۔پولیس نے بتایا کہ یہ کرفیونہیں بلکہ ،’کیئر فار یو‘تھا،آپ کا اورآپ کی صحت کی فکر ہے ہمیں۔جس کیلئے کشمیرکے لوگوں نے مکمل تعاون کیا ۔پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیرضروری طور گھروں سے باہر نہ آئیں اور کسی بھی وقت ایمرجنسی مدد کے لئے 100یا112پر رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
 

تازہ ترین