دلنہ بارہمولہ پینے کے صاف پانی سے محروم

مقامی آبادی مشکلات سے دو چار

23 مارچ 2020 (06 : 12 AM)   
(      )

فیاض بخاری
بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے دلنہ علاقے میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت پائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دلنہ علاقہ میں ایک بھی واٹر سپلائی اسکیم نہیں ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کوریائے جہلم کا گندہ اور بدبووالا پانی پینے اور استعمال کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں بیس ہزار کے قریب آبادی کے لوگوں میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ دلنہ کو جو پانی سپلائی فراہم کیا جارہا ہے وہ بنا فلٹریشن مہیا کیا جارہا ہے۔لوگوں کے مطابق اگر چہ انہوں نے کئی مرتبہ اس معاملے کو محکمہ پی ایچ کے آفسران کے نوٹس میں لایا تھا تاہم اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر ایک واٹر سپلائی اسکیم تعمیر کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کو درپیش مشکلات سے راحت مل سکے اور بیماریوں سے بچ سکیں۔
 

تازہ ترین