کلن گنڈ میں آگ | ہوٹل اور 3دکانیں خاکستر

23 مارچ 2020 (06 : 12 AM)   
(      )

غلام نبی رینہ
کنگن//کلن گنڈ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں ایک ہوٹل اورتین دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ کلن میں اتوار کو اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ’جنتاکرفیو ‘کی وجہ سے لوگ گھروں میں بیٹھے تھے ۔ مڈ پورہ کلن میں مشتاق احمد ٹھیکری کی دوکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے  ایک نزدیکی ہوٹل اور تین دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اگرچہ لوگوں نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ اس قدر بھیانک تھی کہ وہ ناکام ہوگئے۔ اس دوران فائر سروس گنڈ اور کنگن کے علاوہ گنڈ پولیس اور مقامی لوگوں نے کافی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ کی اس واردات میں ہوٹل لیک ویو اور محمد احساق ٹھیکری کی دکانیں تباہ ہوگئی ہیںجبکہ جسمانی طور خاص مشتاق احمد ٹھیکری نامی ایک شہری کی دوکان مکمل طور پر خاکستر ہوگئی۔ محمد اسحاق کی دکانوں کی دوسری منزل پر ایک پنچایت گھرکرایہ پر تھا جو تباہ ہوچکا ہے۔اس دوران ایس ڈی  ایم کنگن حکیم تنویرنے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ متاثرین کو فی الحال ایس ڈی آر ایف سے مدد کی جائے گی۔ گنڈ پولیس نے آگ کی اس واردات کے سلسلے میں کیس درج کرلی ہے۔
 

تازہ ترین