راجباغ میں ریستوران سربمہر

سرکاری حکمنامہ نظر انداز کرنے کا شاخسانہ

تاریخ    22 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//سرکاری حکمنامہ کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں راجباغ میں ایک رستوران کو مقفل کیا گیا ۔کوروناوائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے جہاں انتظامیہ نے شہر سرینگر میں تمام ریستورانوں اور ہوٹلوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے وہیں سنیچر کو راجباغ میں ایک ریستوران کو خلاف ورزی کی پاداش میں مقفل کردیا گیا ہے ۔ بتادیں کہ شہر سرینگر کے حدودمیں آنے والے تمام ریستورانوں اور ہوٹلوں کو گذشتہ روز بند کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔ کووڈ19کو پھیلنے سے روکنے اور احتیاطی طور پر کئی طرح کے اقدامات سرکاری طور پر اُٹھائے گئے ہیں جن میں سے پبلک پارکوں کو بند کرنے ، ریستورانوں اور شاپنگ مالوں کو بند کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے ۔ سرینگر میونسپل کارپوریشن کیمیئر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی احکامات کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب قرار پائے گا اُس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ کورنا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ (کے این ٹی)

تازہ ترین