کالے دھن کو سفید بنانے کاالزام | ملزم کی پیشگی ضمانت کی درخواست رد

تاریخ    21 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// عدالت نے یہاں کالے دھن کو سفید دھن بنانے کے الزام میں ایک شخص کی پیشگی ضمانت کی درخواست رد کی۔ایک سرکاری ترجمان کے مطابق سرینگر کے ضلع وسیشن جج نے ’کالے دھن کو سفیدبنانے کے تدارک کے قانون کے تحت میرمنظور غظنفر کی ضمانت کی عرضی کوردکیا۔ضمانت کی عرضی رد کرتے ہوئے جج عبدالرشیدملک نے کہا کہ گرفتار ی سے قبل ہی ضمانت کی عرضی سے نمٹتے وقت زیادہ محتاط رہنا پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک فرد کی پابندی سے عاری مطالبے کو مفاد عامہ کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں ایک بڑی رقم کوچوری چھپے نکالنے کے الزامات ہیں،ایساجرم پورے ملک کے خلاف ہے ۔تحقیقات کرنے والوں کو اس میں  تحقیقات کی مکمل آزادی دینی ہے۔  عدالت نے کہا کہ چونکہ عرضی گزار کیخلاف سنگین الزامات ہیں،پیشگی ضمانت یقینی طور مکمل چھان بین میں رکاوٹ کاباعث بنے گی ۔ جج نے کہا کہ گرفتاری کی صورت میں عرضی گزار کو محکمہ اور جیل حکام کی طرف سے طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ ضمانت کے معاملے میں اقتصادی جرائم کا مختلف طریقے سے دیکھا جانا لازمی ہے ۔عدالت نے کہا کہ اقتصادی جرائم میں گہری سازشیں رچائی جاتی ہیں اورعوامی رقومات کونقصان پہنچانے کے الزامات کوسنجیدگی سے دیکھا جانا چاہیے اوریہ ملک کی اقتصادیات کیخلاگ سنگین جرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے مرحلے پرپیشگی ضمانت دینے سے تحقیقاتی ایجنسی کوملزم سے پوچھ گچھ کرنے میں مشکل ہوگی اوراُس سے اہم معلومات اور مواد،جو چھپائے گئے ہوں گے، حاصل کرنے میں دشواری ہوگی۔
 

تازہ ترین