رام بن میں سڑک حادثے 1ہلاک2زخمی

21 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   
(      )

محمد تسکین
بانہال // جمعہ کے روز  ضلع رام بن میں سڑک کے دو الگ الگ حادثوں میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے ۔ کرول کمیت ہالہ روڈ پر جھٹگلی سے سواریاں چھوڑ کر واپس رام بن کی آرہی ٹاٹا سومو نمبر    0352،رابطہ سڑک سے لڑھک کرکھائی میں گرگئی ،جس کی وجہ سے گاڑی کاڈرائیورستیش کمارولدگنجرسنگھ ساکن سلدھار رام بن زخمی ہوگیا۔زخمی ڈرائیورکومقامی لوگوں اورسول کیو آرٹی ،نے بچائو کارروائی کے دوران رام ضلع اسپتال پہنچایاجہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔سڑک کے ایک اورحادثے میں سیری رام بن میں ایک ٹرک ،سڑک پراُلٹ گیاجس کی وجہ سے ٹرک میں سواردوبھائی ڈرائیور سنیل کمار اور کنڈیکٹر اجے کمارزخمی ہوئے ،جنہیں پولیس اوررام بن کے رضاکاروں نے ضلع اسپتال رام بن پہنچایا جہاں ا ن کا علاج ومعالجہ ہورہا ہے ۔ 
 

تازہ ترین