حیدر پورہ اور گلوان پور کی رابطہ سڑکیں خستہ وخراب | لوگوں کاعبور و مرور مشکل،فوری مرمت کی مانگ

تاریخ    21 مارچ 2020 (00 : 12 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//حیدر پورہ، گلوان پورہ سمیت دیگر علاقوں کی اہم ترین رابطہ سڑکیں اور گلی کوچے خستہ حالی کا شکارہیں جس کی وجہ سے مقامی آبادی کو عبور و مرور میں گوناگوں مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔سرینگر ائرپورٹ روڈ سے منسلک اندرونی رابطہ سڑکیں جو کہ کئی علاقوں کی واحد اور اہم ترین رابطہ سڑکیں ہیں، پچھلے 2برسوں سے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں جس وجہ سے مقامی آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.حیدر پورہ،گلوان پورہ کی اندرونی رابطہ سڑکوں اور گلی کوچوںکو سال 2018 میں ڈرینیج سسٹم بنانے کے لئے کھود ا گیا تھا اگرچہ سال 2019 میں ڈرینیج سسٹم کامکمل کردیا گیا تھا لیکن ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت نہیں کی گئی اور اب یہ سڑکیں دن بہ دن خستہ ہوچکی ہیںجس کا خمیازہ مقامی آبادی کو اٹھانا پڑ رہا ہے ۔بارشوںمیں یہ رابط سڑکیں اور گلی کوچے ندی نالوں کا منظر پیش کرتی ہیں جبکہ دھوپ میںگرد و غبار چاروں طرف دیکھنے کو ملتا ہے۔حیدر پورہ جامع مسجد کے قریب موجود سبزی فروش نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ان علاقوں کی رابطہ سڑکیں اور گلی کوچے 2 سال سے کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیںاور کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔مقامی لوگوںنے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان رابطہ سڑکوں کی مرمت کی جائے ۔
 

تازہ ترین