پاکستان کو کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش

لاک ڈاؤن ختم کرکے ضروری سپلائی یقینی بنانے کا مطالبہ

20 مارچ 2020 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//پاکستان کی دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر شدید تشویش ہے۔ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان کو کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر شدید تشویش ہے ۔انہوں نے کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کرکے ضروری سپلائی یقینی بنانے پر زور دیا۔ترجمان نے کہا کہ وزارتِ خارجہ نے کورونا کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک خصوصی سیل قائم کی ہے  جو دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں سے رابطے میں ہے۔

تازہ ترین